ڈی پی او چکوال کارمضان ماڈل بازار اور چھپڑ بازار چکوال کا اچانک دورہ

اتوار 31 مارچ 2024 20:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے رمضان ماڈل بازار اور چھپڑ بازار چکوال کا اچانک دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے شہر میں قائم کردہ رمضان ماڈل بازار کا دورہ کیا، پرائس کنٹرول سمیت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی و چکوال نے تمام دوکانداروں، ریڑھی بانوں اور سبزی فروٹ فروشوں کو سرکاری ریٹس پر اشیاء فروخت نہ کرنے پر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی اور انہیں وارننگ جاری کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چکوال نے چھپڑ بازار چکوال کا دورہ کیا پرائس سمیت ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او چکوال نے پیدل چلنے والی عوام الناس کی سہولیات اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے مناسب احکامات جاری کیئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر رمضان المبارک ماہ میں عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیںدوکانداروں کی جانب سے عوام الناس کو سرکاری ریٹس پر اشیاء فروخت کرنی چائیے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں