انسان اورصفائی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزم ہیں،سدرہ نثار

جمعہ 17 اگست 2018 13:48

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرسمیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرضلع بھرکے گرلزسکولوں اورکالجزمیں ہیلتھ ہائی جین کے حوالے سے شعوروآگہی پیداکرنے کے سلسلے میںڈسپلن کمیٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2دوسہرہ میں ہیلتھ ہائی جین سیشن کاانعقادکیاگیاجس میں سکول ہیڈمسٹریس محفوظ،بیگم جان ،ٹیچرزاورطلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ بہبودی آبادی کی تحصیل آفیسرسدرہ نثارنے کہاکہ انسانی زندگی میں صفائی کی اہمیت انتہائی واضح ہے ،انسان اورصفائی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی اولین درسگاہ چونکہ ماں کی گودہوتی ہے اسلئے خواتین پرصحت وصفائی سے متعلق شعوروآگہی پیداکرنے کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے ،اسلئے وہ خودبھی صفائی کاخاص خیال رکھیں اوراپنے خاندان والوں کوبھی صفائی کی بہترین تعلیم وتربیت دیں۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں