سابق صوبائی حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ کارکنوں سے بھی ناانصافی کی ، پیرمفتی گوہر علی شاہ

بدھ 18 جولائی 2018 13:57

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے پی کی56کے نامزدامیدوارصاحبزادہ پیرمفتی گوہرعلی شاہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام ہی نہیں بلکہ کارکنوں سے بھی ناانصافی کی ہے ،جے یوآئی (ف)عملی سیاست پریقین رکھتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہری چنددھوبیان کلے میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پرمختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کرنے والے شیرزمان،گل محمداورشہزادہ گوجرکہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کو آزمایا ہے تاہم اس نے ہمیں مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں‘ عوام کو پانچ سال تک اندھیروں میں رکھا ‘ صوبے میں غربت کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

مفتی گوہرعلی شاہ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (ف) پورے ملک میں اسلام کانفاذچاہتی ہے‘انہوں نے کہاکہ پی کے 56کے غیورپختون 25جولائی کو کتاب پرمہرلگاکراسلام کی سربلندی ثابت کریںگے‘ انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں آئے تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کو روشن خیالی کے بجائے اسلامی تعلیمات پر چلائیںگے‘ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی سے دلبرداشتہ ہوکر لوگ جوق درجوق جے یو آئی (ف) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کا مستقبل جے یو آئی ہی بدلے گی۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں