چارسدہ پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش، مجرم اشتہاری سمیت 6مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:09

چارسدہ۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان یوسفزئی کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ جوہر شید خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران مجرم اشتہاری یاسر شاہ ولد ثابت شاہ سکنہ مہمند ایجنسی کو گرفتارجبکہ 6مشتبہ افراد اور کاروائی انسدادی میں 15افراد گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کے قبضہ سے ایک پستول ، ایک کلاشنکوف اور 150کارتوس برآمد کئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں مشہور منشیات فروش صالح شاہ ولد جان محمد سکنہ حسارہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کیا دوران کاروائی ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائی میں 4ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مشتبہ افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں