چارسدہ ،تحریب کاری کا منصوبہ ناکام ، ماربل فیکٹری سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا

پیر 15 جولائی 2019 19:37

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) چارسدہ میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،ماربل فیکٹری سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ تھانہ خواجہ وس کی حدود میں ایک ویران ماربل فیکٹری میں دہشت گرد تنظیم کے کارندوں نے تحریب کاری کے عرض سے دھماکہ خیز مواد چھپائے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

مصدقہ اطلاع پر ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ خواجہ قاضی عصمت خان، بم ڈسپوزل یونٹ اور دیگر نفری پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے فیکٹری سے 1600بارودی ڈنڈے،پلاسٹک کی بوری میں بند 20کلو گرام باروداور50سیفٹی فیوز برآمد کرکے قبضہ پولیس لئے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ خواجہ وس میں نا معلوم دہشتگرد تنظیم کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں