چارسدہ پولیس کی گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،سینکڑوں مجرمان اشتہاری و مشتبہ افراد گرفتار، بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 4 ستمبر 2019 19:36

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) چارسدہ پولیس کا ماہ اگست میں سماج دٴْشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور راہزنی میں مطلوب 151 مجرمان اشتہاریوں سمیت 158مشتبہ افراداوربغیر قانونی دستاویزات کرایہ پر رہائش پذیر افراد گرفتار ۔ حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی اقدامات میں تساہل برتنے پر15 مقدمات مقدمات درج کرلئے گئے نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں میںخطرناک اسلحہ جبکہ منشیات کے خلاف کاروائیوں میں چرس ، افیون ، ہیروئن اور آئس بھی برآمد کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دئے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کے تعاون کی بدولت جرائم کا خاتمہ ممکن بناکر دم لیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفا ن اللہ خان کے جاری کردہ احکامات سماج دٴْشمن عناصر کے خلاف جاری بھر پور کاروائیوں کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب151 خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت158مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔

جرائم پیشہ افرادکے خلاف چارسدہ پولیس کے اسپیشل دستوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت 31سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 20خطرناک اشتہاریوں سمیت82افراد گرفتار کئے گئے۔جن کے قبضہ 6ایس ایم جی،139پستول،2رائفل ،شارٹ گن 2،2295کارتوس برآمد کر لیا گیاجبکہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے 12990گرام چرس،1260گرام افیون،11320گرام ہیروئن اور10گرام آئس برآمدبھی کر لیا گیا۔

اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی امور میں تساہل برتنے پر 1مقدمہ درج جبکہ بغیر قانونی دستاویزات کرایہ پر رہائش پذیر15 افرادکے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران311 مختلف مقامات پرناکہ بندیوں کے دوران ایک مجرمان اشتہاری اور 76مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 68پستول،ایک رائفل اور 1270کارتوس ،27830گرام چرس اور90گرام آئس برآمد کر لیا گیا۔

APLموٹر سائیکل کے خلاف کاروائیوں کے دوران 915موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیا۔ اسی طرح چارسدہ پولیس نے مختلف چھاپوں ،موبائل گشت دوران 133 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے گرفتار افراد کے قبضہ سی2 کلاشنکوف، 3رائفل ،7بندوق،2دستی بم اور 4700کارتوس برآمد کئے گئے مزید منشیات فروشوںسے 75.377گرام چرس ،1.260گرام افیون ،11.445گرام ہیروئن اور.357گرام آئس برآمد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرائم سے پاک معاشرئے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے جدوجہد جاری ہیں۔عوامی تعاون اور کمیونٹی پولیسنگ کی بدولت یہ خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں