چارسدہ،ضلعی کچہری میں وکیل کے چیمبر پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 24 جون 2021 23:26

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) ضلعی کچہری میں وکیل کے چیمبر پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق چارسدہ کی ضلعی کچہری میں مسلح افراد نے وکیل کے چیمبر میں بیٹھے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے جس میں ملزمان نے اپنے مخالفین پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں