چارسدہ ،سکیورٹی فورسز کا سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،31افراد گرفتار

جمعہ 21 جولائی 2023 23:09

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2023ء) سکیورٹی فورسز نے ضلع چارسدہ میں مختلف مقامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران31افراد کو گرفتار کر لیا۔ چارسدہ پولیس کے مطابق چارسدہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران مجرمان اشتہاری، منشیات، ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش، کرایہ داروں، غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، غیر قانونی اڈوں اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں تھانہ پڑانگ، تھانہ نستہ، تھانہ تنگی اور تھانہ بٹگرام کے حساس مقامات پر پولیس افسران نے چار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین مقدمات میں 4 مشتبہ افراد اور اسلحہ نمائش، منشیات اور اشتہاریوں کو پناہ دینے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سی2کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک رپیٹر، 5 پستول سمیت 125 گرام ائس اور 610 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

انسدادی کاروائیوں کے خاطر 17 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران چائینز روٹس اور دیگر اہم تنصیبات کے چیکنگ کے علاوہ 31 موٹر سائیکل چیک کئے گئے اور 5 گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹیکر ہٹا دئیے گئے۔ پولیس نے بذریعہ وی وی ایس 81 گاڑیاں جبکہ بذریعہ سی آر وی ایس 99 افراد کے سابقہ ریکارڈ کو چیک کیا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں