چیچہ وطنی،ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں

پیر 18 اکتوبر 2021 17:06

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ساہیوال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلہ میں  پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے زیر اہتمام ہڑپہ میوزیم میں محفل سماع منعقد ہوئی ،صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان احمد لنگڑیال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے ، محفل سماع میں پی ٹی آئی رہنمائوں چوہدری علی شکور، حاجی شیخ محمد چوہان اور پیر قدوس شاہ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض حمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی حسن کھوکھر اور شائقین قوالی کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی اس موقع پر قوال غلام شبیر اور ہمنوائوں نے نعتیہ کلام پیش کرکے شرکا سے داد سمیٹی ،صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نبی کریم ۖ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے رحمت اللعالمین ۖ کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہیانہوں نے کہاکہ  صبر و تحمل'برداشت'رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے، آقائے دو جہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیںڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ رسول اکرم ۖکی ذات اقدس حق کا پیغام ہیجس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گینبی کریمۖ کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے رحمت اللعالمینۖ اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہیمحفل سماع میںدرودوسلام کا نذرانہ اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی گئی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں