غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈی سی ساہیوال

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

چیچہ وطنی۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں عام انتخابات کی حتمی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران حکومت اور دیگر سکیورٹی اداروں کی طرف سے ملنے والی انفارمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا لیکن اب الیکشن کا اہم اور حساس ترین مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے جس دوران ہرقسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں ، انہوں نے تمام اداروںکو ہدایت کی کہ ملک و قوم کے مفادات اور شفاف الیکشن کے حصول کیلئے بہترین کاوشوں کو صرف کریں تا کہ ملک جمہوری ترقی میں اپنا سفر جاری رکھ سکے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں