چیچہ وطنی،ٹریفک حادثہ میں شہید پاکستان ایئرفورس کا جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ہفتہ 25 اگست 2018 20:00

چیچہ وطنی۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2018ء) ٹریفک حادثہ میں شہید ہونیوالے پاکستان ایئرفورس کے جوان کلیم الرحمان راشد کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ چیچہ وطنی میں سپرد خاک کردیا گیا،شہید جوان پانچ روز قبل ٹھینگی ائیر بیس کے قریب کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے جو سی ایم ایچ ملتان میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئے ،شہید کی نماز جنازہ رائے علی نواز سٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں رفیقی ائیر بیس شورکوٹ کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاکستان ا یئر فورس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی میت کوسلامی دی،بعد ازاں شہید کو گاؤں39،بارہ ایل کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، پسماندگان میں بیوہ اور دو کمسن بیٹیاں شامل ہیں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں