چیچہ وطنی، انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

چیچہ وطنی۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میںبھی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا ، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 3لاکھ 73ہزار سے زائد بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے جائینگے، محکمہ صحت نے اس سلسلے میں 930ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں757موبائل،107فکسڈ اور66ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں،موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں،اسکے علاوہ ریلوے سٹیشن،جنرل بس سٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، محکمہ صحت نے والدین سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں