ایڈیشنل سیشن جج کاسنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

پیر 15 اکتوبر 2018 18:06

چیچہ وطنی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال وجاہت حسن نے سول جج / مجسٹریٹ درجہ اول اعجا ز احمد کے ہمراہ سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں جیل کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، سپرنٹنڈنٹ جیل رانا رضاء اللہ خان ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ محمد جاوید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور جیل ہذا کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، معززجج نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیا اور اس کے معیار کو سراہا،انہوں نے جیل کے مختلف حصوں ،خصوصاً نو عمر وارڈ، خواتین وارڈ اورہسپتال کا وزٹ کیا اورجیل ہسپتال میں اسیران کو دی جانے والی میڈکل سہولیات کو سراہا، معمولی جرائم میں ملوث 11ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر نے کا حکم دیا، دوران وزٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو بمطابق قانون دی جانے والی سہولیات پرمعززجج نے تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں