چیچہ وطنی میں پولیس نے مزید 4پتنگ فروش گرفتار کر لئے

منگل 26 مارچ 2024 13:03

چیچہ وطنی میں  پولیس نے  مزید 4پتنگ فروش گرفتار کر لئے
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چیچہ وطنی میں مزید 4پتنگ فروش پولیس نے گرفتار کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیموں نے تحصیل کے مختلف حصوں میں اچانک چھاپے مار کر 4،مزید پتنگ فروش گرفتار کرلئے،ملزموں کے قبضہ سے 150سے زائد پتنگیں اور ڈوربھی برآمد ہوئی،تحصیل بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران پتنگیں فروخت کرنیوالے 15 افراد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں