کشمیری مسلمانوں کی حما یت ہر پلیٹ فارم سے جاری رکھیں گے، جاوید سلیم گجر

اتوار 18 اگست 2019 18:30

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ کے سٹی صدر چوہدری جاوید سلیم گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی حما یت ہر پلیٹ فارم سے جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ بھارت کو مہنگا پڑے گا کشمیر میں انسانیت سوز قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے بھارتی افواج کا کرفیو کشمیری مسلمانوں کی آواز کو نہیں دبا سکا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہنچ چکا ہے،بھارت کی جارحیت کے خلاف اگر اب بھی عالمی برادری نے آنکھ نا کھولی تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں