چنیوٹ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں دینی جماعتوں کی ریلی

ہفتہ 17 اگست 2019 20:51

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں دینی جماعتوں کی ریلی منعقد ہوئی۔ لاہورروڈ ساڑ مرا د والا، پناہ کے سے ملحقہ دیگر علاقوں کے افراد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں دس کلومیٹر پیدل چل کر ریلی نکالی ، ریلی لاہورروڈ دربار پیر نواب شاہ گیلانی سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ، اس موقع پر شرکاء نے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر سید شفیق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، کشمیریوں کو جلد آزادی نصیب ہو گی،بھارت کشمیر کے اند ر نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند کرے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کوجلد سے جلد حل کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو جنگی جنون سوار ہوا ہے، پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کو عبرت ناک شکست دے گی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں