کرونا وائرس اور ٹڈی دل جیسی آفات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے سبب سے ہیں۔ قوم توبہ و استغفار کرے،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

جمعہ 29 مئی 2020 23:49

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) کرونا وائرس اور ٹڈی دل جیسی آفات اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے سبب سے ہیں۔ قوم توبہ و استغفار کرے۔ فحاشی و عریانی، سود، جوئے، شراب نوشی، ظلم اور کرپشن سے توبہ کی جائے۔ رحمت خداوندی کے حصول کے لیے مساجد و مدارس پر پابندیاں ختم کی جائیں ۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروبار زندگی چل رہا ہے۔

پاکستان میں تعلیم کی بندش نا قابل فہم ہے۔ ہر صورت قرآن و سنت کی تعلیم کا اجراء ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگرمیں جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوںنے کہا کہ دینی مدارس خیر کے مراکز ہیں، جہاں دن رات تلاوت قرآن کریم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

تلاوت کی برکت سے مصائب دور ہوتے ہیں۔ حکومت نے تین ماہ سے مدارس بند کر کے لوگوں پر تعلیم کے دروازے بندکر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علوم نبوت کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کاعظیم احسان ہے کہ اس نے اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو ایٹمی قوت سے نوزا،ملک کی سالمیت و استحکام اور اقدار و روایات کے تحفظ کے لیے ایٹمی صلاحیت کے ساتھ حکمرانوں کاغیرت وحمیت بھی ضروری ہے قوم محسن ملت اسلامیہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے خدمات کوفراموش نہیں کرے گی، ہماری دن رات محنت سے ایٹمی قوت ہونے کے ناطے ملک ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکا آج اس اٹیمی قوت کی وجہ سے بھارت مغرب اور بالخصوص امریکہ کے پیٹ میں مروڑ ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلامی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری اورکشمیریوں کا خون بہانے اورمذموم عزائم و اراد ے رکھتے ہیں دشمن دوستی کے روپ میں ملک کوتباہی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کی جال پھیلائے جارہے ہیں اور ملک کے خلاف لسانیت اور قومیت کی بنیاد پرتحریکوں سے خودمختار اور باوقار حیثیت مٹاناچاہتے ہیں اور ان قوتوں کی وجہ سے ملک کی امن تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے۔

مودی کی جنونی اور انتہاپسندی سے انسانی قوانین کو روندھاجارہاہے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ زتوڑدئیے گئے جوخطے کی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہوں گی لیکن ہمارے حکمران موجودہ حالات میں غلامی بے حسی اورغیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہے ہیں دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی فکر لاحق ہے

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں