چنیوٹ ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 500 سے زائد کم عمر بچوں کے چالان

اتوار 14 اپریل 2024 15:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کامران ظہور کی زیرنگرانی کم عمر ڈرائیور بچوں کیخلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔سپیشل مہم کے تحت ٹریفک پولیس نے500 سے زائد کم عمر بچوں کے چالان کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کی موٹرسائیکلیں، گاڑیاں،رکشے تھانوں میں بند کئے گئے ہیں۔

کریک ڈاؤن کیساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ 18سال سے کم عمر اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلاناقانوناً جرم ہے۔ کم عمر ڈرائیورز اپنی جان کیساتھ ساتھ دوسرے شہریوں کی جان کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی ہرگز نہ چلانے دیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں