ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہوگا، فاطمہ طاہر چیمہ

بدھ 15 اگست 2018 20:21

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے جنرل سیکریٹری چوہدری طاہر بشیر چیمہ کی صاحبزادی وپاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر محترمہ فاطمہ طاہر چیمہ نے کہا ہے کہ 14اگست قائداعظم کے سنہری اصولوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ہمیں ایک قوم بن کر پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہوگا۔یہ خطہ ہماری پناہ گاہ اور آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہے۔

اس امر کا اظہار انہوںنی71ویں یوم آزادی کے موقع پر اسپیشل ایجوکیشن سینٹرمیں بچوں کے ساتھ اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چشتیاںمیںمریضوں کی عیادت اور تحائف تقسیم کرنے اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ 14اگست خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ احساس ذمہ داری کو اجاگر کرنے کا بھی دن ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملک ہمارے آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔

قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار ونظریات کو نئی نسل تک پہنچانے اتحاد،تنظیم کے سبق کو مدنظررکھنے کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک عظیم معجزہ ہے اور آزادی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کی حفاظت بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ قائداعظم جیسی عظیم قیادت نے برصغیرکے مسلمانوں کو یکجا کردیااورپاکستان معرض وجود میں آیا۔اس موقع پر انہوںنے یوم آزادی کی خوشی میں سپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور ان میں تحائف اور پرچم تقسیم کئے۔اس موقع پر پرنسپل اور دیگر سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی اور بچوں نے ملی نغمے گا کر جشن آزادی کے پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا۔

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں