حکومت پنجاب نے چشتیاں شہر کیلئے سٹی پیکج سکیم کے تحت 5کروڑ رو پیکے فنڈز کی منظوری دیدی

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:59

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب نے چشتیاں شہر اور اسکے رہائشی علاقوںمیں صحت و صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے ، کوڑاکرکٹ اٹھانے ،جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹروں و مسافروں کو سہولتوں کی فراہی،پارکوں ،میونسپل لائبریری کی تزئین و آرائش ودیگر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سٹی پیکج سکیم کے تحت 5کروڑ روپئے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چشتیاں میاں سرمد حسین اور چیف آفیسربلدیہ چشتیاں شیخ اشفاق احمدنے میڈیا کو بتایا کہ چشتیاں میں عملہ صفائی کی کمی کی وجہ سے صحت و صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے مسائل کا سامنہ ہے چنانچہ چشتیاں کی سڑکوں ،بازاروں گلی محلوں کی صفائی کیلئے مکینیکل سویپر(صفائی کرنے والی مشین )اور کوڑا کرکٹ سے بھرے کنٹینر اٹھانے والا لفٹر اور 40کنٹینر خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چشتیاں کے سنٹرل پارک کی بائونڈری وال۔سوئمنگ پول،انڈورگیمز ہال ،بچوں کیلئے جھولے،لائٹس لگانے کے بعد سالانہ ٹھیکہ پر دیدیا جائے گا ،سنٹرل پارک میں میونسپل لائبریری کی تزئین وآرائش،جنرل بس سٹینڈ میں ٹف تائلز کی تنصیب،واش رومز ،بسوں کے ٹریک کی تعمیر کے علاوہ کالج روڈ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل کے بعد چشتیاں میں جدید مشنری کی بدولت صفائی اور کوڑاکرکٹ کے مسائل کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔اس موقع پر میونسپل آفیسر بلدیہ چشتیاں احمد حسن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں