ضلعی پولیس بہاولنگر،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،846ملزمان گرفتار،ماہانہ رپورٹ جاری

پیر 11 مارچ 2024 17:56

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرنصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نےگزشتہ ماہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث846ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتارکرلیا، ایک کروڑ62لاکھ 80ہزارروپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ مال ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا،پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کل846مقدمات درج کئے گئے،406ملزمان گرفتار،269مجرمان اشتہاری،161عدالتی مفروران گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے69ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 24کلو511گرام چرس،2کلو 325گرام ہیروئن،1318لیٹر شراب اور260لیٹر لہن قبضہ پولیس میں لیا گیا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےاے کیٹیگری کے 12اور بی کیٹیگری کے257مجرمان اشتہاری اور161عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے،قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے09مقدمات کا اندراج کرکے 31ملزمان کو گرفتار ،ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے41ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے2 رائفلیں،2بندوقیں/رپیٹر،36پسٹل،2ریوالور،اور163روندکارتوس برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے،عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پردیں۔\378

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں