ضلع بہاولنگرمیں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر

جمعرات 14 مارچ 2024 17:23

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس ،منچن آباد کو خوبصورت اورمثالی بنانے کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کارلایا جا رہا ہے،خستہ حال وناکارہ سڑکوں کی ازسرنو تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام جاری جبکہ شہروں کےداخلی پوائنٹس کو بھی مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

انہوں نے عوامی مسائل کے فوری حل کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے انقلابی اقدام نگہبان رمضان پیکج ، ستھرا پنجاب مہم، سڑکوں کی ضروری مرمت ، مارکیٹ میں کھادوں کی فراہمی،تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ، سٹریٹ لائٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی درستگی، شجرکاری مہم ، پرائس کنٹرول،کھلے مین ہولز کی درستگی۔

(جاری ہے)

جعلی ادویات کے خاتمے سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مزید کہا کہ افسران ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے متحرک ہیں اور اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔

افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بازاروں و گلی محلوں میں صفائی اورناجائز تجاوزات کے خاتمہ کی کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلق محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں