ضلع بہاولنگرانتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 30 افراد گرفتار

جمعہ 15 مارچ 2024 16:28

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ضلع بھر کے50 پرئس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہروں قصبات و دیہات کے 1683 پوائنٹس پر کارروائی کرتےہوئے ناجائز منافع خوری کرنیوالے30 دکانداروں کوگرفتارکر کے،5 دکانداروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں جبکہ77 دکانداروں کو 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپورایکشن جاری رہے گا ۔انہوں نے شہریوں ودیگر افراد سے کہا کہ وہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن نمبرپر 1718 پر درج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں