چشتیاں ، نامعلوم سفاک قاتلوں نے نوجوان لڑکے کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا

جمعہ 10 فروری 2017 16:41

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) تھانہ بخشن خان کے علاقہ میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے نوجوان لڑکے کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خان کی حدود میں واقع چک 8فورڈواہ کا رہائشی مقتول خانہ بدوش حسن اپنے خیمے میں سویا ہوا تھا کہ علی الصبح نامعلوم سفاک ملزمان نے اسے چھریاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھانہ بخشن خان پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر بغرض پوسٹمارٹم تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچا دیا ۔آخری اطلاع ملنے تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں