ضلع بہاولنگر میں 28اپریل تا8مئی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 26 اپریل 2023 18:32

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2023ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب کے سرحدی ضلع بہاولنگر میں بھی28اپریل سے8مئی تک مغربی ہوائیں اثر انداز ہوسکتی ہیں جن کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی اچانک تبدیلی سے علاقے میں لاکھوں ایکڑرقبے پر کپاس کی فصل کاشت کرنے والے کسان بھائیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ضلع بہاولنگرکے علاقوں چشتیاں،ڈاہرانوالہ،ہارون آباد،فورٹ عباس ودریائی علاقے ہٹھاڑ میں موسم ابرآلود رہے گا،درجہ حرارت میں کمی ہوجائے گی۔ آئندہ ماہ کے آغاز پر موسلا دھار بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے تاہم بالائی پنجاب کی نسبت ضلع کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چشتیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں