پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن پی سی جی اے کے انتخاب 22/23 آخری مراحل میں داخل ہو گئے

چئیرمین پاکستان پروگریسیو جینرز گروپ طلعت سہیل نے بتایا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق 27 ستمبر کو چئیر مین ، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا

منگل 27 ستمبر 2022 13:42

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن پی سی جی اے کے انتخاب 22/23 آخری مراحل میں داخل ہو گئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2022ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن پی سی جی اے کے انتخاب 22/23 آخری مراحل میں داخل ہو گئے ۔چئیرمین پاکستان پروگریسیو جینرز گروپ  طلعت سہیل نے بتایا کہ الیکشن شیڈول کے مطابق 27 ستمبر کو چئیر مین ، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا ۔ جو کہ کاغذات نامزدگی کے تحت چئیر مین چوہدری وحید ارشد ، سینئر وائس چیئرمین بلال خان اور وائس چیئرمین رانا وسیم حنیف کے کاغذات وصول ہوئے تھے اور ان کے مد مقابل کسی امیدوار نے کاغذات داخل نہ کرائے ۔

لہذا یہ تینوں بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
اس سے قبل ایگزیکٹو کمیٹی کی 15 خالی نشستوں پر بھی صرف 15 ہی امیدواروں کے کاغذات وصول ہوئے تھے جو  بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)


زرائع کے مطابق پی سی جی اے کی تمام سینئر لیڈرشپ چئیرمین پاکستان پروگریسیو جینرز گروپ ملک طلعت سہیل ، چیئرمین جینرز گروپ حاجی محمد اکرم ، سابق چیئرمین ڈاکٹر جیسومل ، مہیش کمار تلریجا، سہیل محمود ہرل ، امان اللہ قریشی اور چوہدری مسعود مجید نے اپنے تمام ساتھیوں سے باہمی مشاورت سے تمام عہدوں پر اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے اس عمل کو ممکن بنایا ۔


مزید یہ کہ سابق چیئرمین امان اللہ قریشی نے تمام قیادت کو یکسو ہو کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ ملکی سنگین معاشی بحران میں یکسو ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے  
30 ستمبر کو قانونی طور پر سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں