چترال ، ایک ہی دن میں دو کم سن لڑکیاں خودکشی کے مرتکب

اتوار 10 ستمبر 2017 20:30

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2017ء) سب ڈویثرن مستوج کے مختلف علاقوں میں کم عمر لڑکیوں کی خود کشی کی دو الگ الگ افسوس ناک واقعات رونما ہوئے پہلا واقعہ آوی منڈاغ میں سولہ سالہ لڑکی حسنہ پرویں دوختر مومین نظار بیگ نے گزشتہ روزدریا میں چھلانگ لگاکر خود کشی کر لی ہے جس کی لاش کو دریا سے بر آمد کر کے پوسٹ مار ٹھم کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ دوسرا واقعہ وسم یار خون میں اتوار کے روز پیش ایا جہاں ایک لڑکی مسمات حلیمہ بی بی دختر مراد درست عمر بیس سال نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے اپ کو دریا کے بے رخم موجوں کے حوالہ کیا ہے جس کی نعش کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

یادر ہے کہ ایک مہینے کے اندر کم عمر لڑکیوں کی خودکشی کے یہ پانچواں واقعہ ہے۔ جو پولیس میں رپورٹ ہوئے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں