میڈیا میں خبر آنے پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چترال ائیرپورٹ روڈ پر بہتا ہوا پانی بند کرکے سڑک کی مرمت شروع کردی

منگل 17 مارچ 2020 13:38

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) چترال ائیرپورٹ، گرم چشمہ روڈ پر کئی دنوں سے پانی بہہ رہا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف اس سڑک پر چلنے والے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ پانی کی وجہ سے سڑک بھی تباہ ہورہی تھی اور دریا کی جانب اس کی کٹائی ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا میں خبر آنے پر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (مواصلات) نے چترال ائیرپورٹ روڈ پر بہتا ہوا پانی بند کرکے سڑک کی مرمت شروع کردی۔

سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹیو انجنئیر عثمان یوسف شنواری نے فوری طور پر ٹھیکدار کو کام پر لگادیا۔ سب انجنئیر خالد بشیر نے کہا کہ ہم نے فی الحال سڑک کے بیچ میں پائپ رکھا ہے جس کے اندر سے پانی بہہ کر سڑ ک کو بچائے گا بعد میں اس کا ٹینڈر ہونے کے بعد چیو پل سے ائیر پورٹ تک سڑ ک کو تارکولی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں