چترال، خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا

پیر 3 دسمبر 2018 23:54

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی خطیب مولانا فضل مولا نے کہا کہ اسلام میں معزورافراد کے ساتھ خصوصی مہربانی او ر نرم برتائو کی تاکید کی گئی ہے انہوں نے خلفائے راشدین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امیر المئو منین ایسے معذور افرا د کی خود خدمت کیا کرتے تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں