eچترال، و سگی بہنیں کھیلتے ہوئے دریا میں گرجاںبحق

اتوار 28 جون 2020 21:15

غ*چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2020ء)لوئر چترال کے علاقہ دروش وارڈاب میں دو کمسن سگی بہنیںڈ دریا کے کنارے کھیلتے ہوئے پھسل کردریا چترال میں گرکرلاپتہ ، ایک کی لاش نکال لی گئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے زرائع کے مطابق لوئر چترال کے مقام دروش وارڈب میں دو سگی بہنیں دریائے چترال کے کنارے پھتروں کے اوپر کھیلتے ہوئے ایک بچی کی پاؤں پھسل کر دریائے چترال میں جاگری جس کو بچانے کیلئے دوسری بچی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگادی اور دونوں دریائے چترال میں بہہ گئے ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم جایحادثہ پر پہنچی تو ایک بچی کی ڈیڈ باڈی مقامی افراد کو مل گئی تھی جس کو ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں THQ ہسپتال دروش میں ورثاء کے حوالے کیا گیا جبکہ دوسری بچی کی تلاش میں ریسکیو 1122 کی ٹیم سرچ آپریشن کر رہی ہے ڈوبنے والی دونوں بچیاں سگی بہنیں تھی جن میں عائشہ ولد فہیم اللہ، عمر 11سال کی ڈیڈ باڈی ریکور کر لی گء ہے جبکہ دوسری بچی حادیہ ولد فہیم اللہ، عمر 9 سال کی تلاش جاری ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بچیاں اپنے نانا کے گھر دروش وارڈب آئی ہوئیں تھیں ڈوبنے والے بچیوں کا تعلق ڈسٹرکٹ باجوڑ سے ہے

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں