چترال، گاڑی دریا میں جا گری، 10 افراد لاپتہ

اتوار 30 مئی 2021 14:00

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) شمالی خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں بہنے والے دریائے یار خون میں گاڑی گر گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 افراد لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چترال سونیا شمروز کے مطابق گاڑی میں موجود گرنے والے 10 میں سے 2 افراد کو مقامی لوگوں نے بچا لیا ۔انہوں نے بتایا کہ دیگر 8 افراد کو دریا سے نکالنے کیلئے آخری اطلاعات تک ریسکیو آپریشن جاری تھا ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں