چترال،چپاڑی اور چوئینچ کے درمیان شانو گول میں سیلابی ملبہ اور پانی سے 20 گھروں کو شدید نقصان

علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی،فوری طورپر ٹینٹ ، خوراک ، بسترے فراہم کئے جائیں ،متاثرین کا مطالبہ

پیر 25 جولائی 2022 18:08

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2022ء) چپاڑی اور چوئینچ کے درمیان شانو گول میں سیلاب آنے کی وجہ سے سیلابی ملبہ اور پانی سے 20 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ،یارخون اور بروغل کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے، درجنوں دکانیں ، کھڑی فصلیں تباہ، سیب کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے ،لوگوں کی جمع پونجی گھروں کے سامان سب پانی میں ڈوب گئے ہیں ، لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادسرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔بارشوں اور سیلاب سے علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے تاحال کسی قسم کی مدد متاثرین تک نہیں پہنچی ہے ،متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر انہیں ٹینٹ ، خوراک ، بسترے اور کھانے پینے کے سامان فراہم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں