پارٹی ارکان پر جے یوآئی امیدوار سے رشوت لینے کے الزامات

عبدالاکبر چترالی کی پارٹی رکنیت معطل، جماعت اسلامی سے نکالنے کا فیصلہ

جمعرات 15 فروری 2024 21:55

لوئر چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) امیرجماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمدننے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1سے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمدننے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1سے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا چترالی کو ایک خط میں ان کی رکنیت معطل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آپ 10فروری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لگائے گئے الزامات کی حمایت میں ثبوت فراہم کرنے اور کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی بجائے پشاور چلے گئے جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ معاملہ مزید کارروائی کیلئے بالائی ناظم کے پاس بھیجا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مولانا اکبر چترالی نے پارٹی ارکان پر جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیدوارسے ووٹ کے عوض مبینہ طور رشوت لینے کے الزامات عائد کئے تھے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں