ماضی کی حکومتوں نے چترال کی خوشحالی اور ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کیے ، سعید احمد

بدھ 7 ستمبر 2016 12:29

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 ستمبر۔2016ء)مسلم لیگ ن کے صدر سعید احمد خان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے چترال کی خوشحالی اور ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کیے ہیں،ماضی کی حکومتوں میں سے کسی وزیراعظم نے آج تک چترال تک کا دورہ نہیں کیا،وزیراعظم محمد نوازشریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے چوتھی مرتبہ چترال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو مسلم لیگ ن چترال کے صدرسعید احمد خان نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے دوردراز علاقوں سے لوگ وزیراعظم کو خوش آمدید کہنے آئے ہیں اور چترال کے لوگ وزیراعظم محمد نواشریف کے احسان مند ہیں،ماضی کی حکومتوں نے چترال کی خوشحالی اور ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی کسی وزیراعظم نے آج تک چترال کا دورہ کیا،وزیراعظم محمد نوازشریف پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے چوتھی مرتبہ چترال کا دورہ کیا اور مقصد ترقیاتی منصوبوں کا ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا،چترال کے عوام نوازشریف کے دور کی ترقی کبھی نہیں بھلا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک میں اقدار اور شائستہ سیاست کو فروغ دیا،امیر مقام بھی علاقے کی ترقی میں اہم کردار اداکیا ہے اور چترال کے عوام کی دعائیں وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں