چونیاں، نوجوان کا 3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار، مقدرج

ہفتہ 9 مئی 2020 13:42

چونیاں، نوجوان کا 3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد، ملزم گرفتار، مقدرج
چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) چونیاں کے نواحی علاقے میں 22 سالہ نوجوان نے 3 سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی علاقے چک 37 میں 22 سالہ ملزم عابد نے 3 سالہ ایمان فاطمہ سے زیادتی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔بعدازاں بچی کو قریبی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بچی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر چلڈرن ہسپتال لاہور بھیج دیا گیا۔پولیس نے بچی کے چچا کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں