چونیاں‘ بااثر نوجوانوں کی جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

پیر 17 مئی 2021 17:08

چونیاں‘ بااثر نوجوانوں کی جواں سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی
چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) صوبہ پنجاب میں حوا کی ایک اور بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی ہے، متاثرہ لڑکی نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق چونیاں کے علاقے قصبہ کوڑے سیال میں چودہ سالہ لڑکی سے دن دہاڑے بااثر دو نوجوانوں نے لڑکی کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، جس پر ملزم جاوید اور اس کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، افسوسناک واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔بااثر نوجوانوں کی جنسی ہوس کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی کی والدہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں