چونیاں میں خواتین سے مبینہ زیادتی کا ایک اور وڈیو سکینڈل سامنے آگیا

نشے کا استعمال کر کے حاملہ خاتون سے زیادتی کے بعد وڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بر وقت کارروائی ہوئے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

منگل 14 ستمبر 2021 16:04

چونیاں میں خواتین سے مبینہ زیادتی کا ایک اور وڈیو سکینڈل سامنے آگیا
چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) چونیاں میں خواتین سے مبینہ زیادتی کا ایک اور وڈیو سکینڈل سامنے آگیا،نشے کا استعمال کر کے حاملہ خاتون سے زیادتی کے بعد وڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا، خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بر وقت کارروائی ہوئے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے نواحی گاؤں نرمل کے کا رہائشی خالد عزیز نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا کہ شامکوٹ کے رہائشی ذیشان نواز وغیرہ میری بیوی اور بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے اور نشے کا استعمال کر کے میری حاملہ بیوی کومبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،زیادتی کی وڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے رہے کارروائی سے بچنے کیلئے ملزمان نے میری بیوی کو دارالامان جمع کروادیا زیادتی کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر ملزمان نے 5لاکھ روپے کی رقم کا تقاضہ کیا 50000ہزارروپے دیکر باقی رقم اداکرنے کا وعدہ کیا جس پر ملزمان نے میموری کارڈ میں میری بیوی کے 9وڈیوز کلپس دئیے پولیس نے 376 ت پ293ت پ اور294ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کائنات نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مرکزی ملزم ذیشان نواز کوایس ایچ او رشید شہزاد نے گرفتار کر لیا ہے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں