تھانہ کنگن پور کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پرپہنچ گیا

نامعلوم چور کریانہ سٹور سے 40 ہزار نقدی 10گتے گھی اور دیگر سامان جس کی مالیت ڈھائی لاکھ کے قریب لے کر فرار

جمعرات 3 فروری 2022 16:51

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) تھانہ کنگن پور میں نان سٹاپ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، کنگن پور کے نواحی گاؤں منوریاں میں نامعلوم چور کریانہ سٹور سے 40 ہزار روپے نقدی، 10 گتے گھی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق کل مالیت ڈھائی لاکھ روپے سے زائد ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں