چونیاں میں بچوں سے زیادتی کرکے قتل کرنے والے ملزم کااعتراف جرم ،164کا بیان ریکارڈکرنے کی اجازت

بدھ 6 نومبر 2019 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2019ء) چونیاں میں بچوں سے زیادتی کرکے انہیں قتل کرنے والے ملزم سہیل شہزاد کے اعتراف جرم کے بعد سرکاری وکیل نے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کو گزشتہ روز انتہائی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کا 164کا بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی ۔ملزم کو 164کا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں