zچونیاں: فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق ،متعددزخمی

ہفتہ 29 فروری 2020 19:30

ؑ چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2020ء) پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں گلشن اڈا جمبر کے قریب گتہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر پھولنگر اور تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بوائلر پھٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں عارف، عدنان، نبیل، مراتب اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں میں مقبول، عرفان، ریاض، عدنان، مقبول شامل ہیں جبکہ متعدد افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں