چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود گاؤں عظیم پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سولہ سالہ نوجوان کا قتل

اہل علاقہ پر خوف کی فضاء طاری،بچوں کو گھروں سے فضول باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی

پیر 19 اپریل 2021 23:49

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود عظیم پورہ میں 16سالہ عاصم اعجاز نوجوان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ شدید زخمی حالت میں قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سولہ سالہ عاصم اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،بچوں کو گھروں سے فضول باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ۔

ورثا کا کہنا ہے کہ عاصم اعجاز نوجوان گزشتہ روز عصر کی نماز پڑھنے گھر سے مسجد گیا تھا ،گھر واپس نہیں آیا عاصم اعجاز کو زخمی حالت میں پیر کو قریبی کھیتوں میں دیکھا گیا نوجوان کے پیٹ میں فائر لگا ہوا تھا صبح زخمی نوجوان کو ہسپتال لیجایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا اطلاع ملنے مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں