سندھ یونیورسٹی کی شعبہ سوشیالوجی کی طالبہ الماس بہن کو ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی

بدھ 23 فروری 2022 17:39

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2022ء) سندھ یونیورسٹی کی شعبہ سوشیالوجی کی طالبہ الماس بہن کو ہراساں کرنے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ایف آئی آر ایس ایس پی جاوید بلوچ کے حکم پر جامشورو تھانے میں درج کر لی گئی۔جامعہ سندھ جامشورو کے شعبہ سوشیالوجی کی طالبہ الماس بہن نے 3 فروری کو کیمپس میں خواتین کے تحفظ کے سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔

(جاری ہے)

طالبہ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار2 نوجوان اور کار سوار 6 دیگر افراد نے اسے اس وقت ہراساں کیا جب وہ اپنے ہاسٹل کے کمرے کی طرف جا رہی تھی۔طالبہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں نے اس کا راستہ روکا اور اس کا پہنا ہوا ماسک چھین لیا۔انہوں نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن جب اس نے شور مچایا تو انہوں نے اسے مارا پیٹا اور بھاگ گئے۔طالبہ الماس بہن نے اپنی کلاسوں میں جانا چھوڑ دیا اور سجاول میں اپنے گھر واپس آگئی.دوسری جانب کافی دنوں سے الماس اور اس کے اہل خانہ اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

واقعہ کے 19 دن بعد ایس ایس پی دادو نے مداخلت کے بعد اے ایس آئی شفیع محمد شاہ کی شکایت پر پی پی سی کی دفعہ 341 اور 509 کے تحت ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں