دادو: علی ڪینيڈين اسکول کے ٹيچرز کی بہترین کارکردگی پر ايوارڈ اور ثقافتی پروگرام

تقريب کے مہمان خاص ڈائریکٹر ہائير سيکنڈری اسکولز حيدرآباد ريجن سيد رسول بخش شاہ تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 4 نومبر 2019 15:58

دادو: علی ڪینيڈين اسکول کے ٹيچرز کی بہترین کارکردگی پر ايوارڈ اور ثقافتی پروگرام

دادو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،ربانی بلوچ) دادو میں علی ڪینيڈين اسکول کے بوائز اور گرلز اسکول کے ٹيچرز کی بہتر کارکردگی پر ايوارڈ اور ثقافتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اسکول کی اس سالانہ تقريب کا انعقاد پير الہی بخش لا کالج  دادو کے آڈيٹوریم ہال میں کیا گیا، جہاں طلباء نےثقافتی ٹيبلوز پيش کیے۔  تقريب کے مہمان خاص ڈائریکٹر ھائير سيکنڈری اسکولز حيدرآباد ريجن سيد رسول بخش شاہ تھے، اعزازی مہمانوں میں پرنسپل پی آئی بی لا کالج ايڈووکيٹ شفيع محمد ميمن، احمد مغل، ايڈووکيٹ زيب النساء وگہيو، غوث جهتيال، ولی چانڈيو شامل تھے, جبکہ تقريب سے علی کینيڈين اسکول کے فائونڈر ذوالفقار علی شيخ، جميلاں ذوالفقار شيخ، سيد رسول بخش شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی کینيڈين اسکول کا نام رکھنے کا مقصد یہ ہے جیسے کینیڈا ملک کی بہترین تعلیمی نظام کی طرح اس اسکول کی تعلیم بھی بہتر ہو، اس اسکول کی تعلیم میں انجنيئر، ڈاکٹر اور اچھے بيورو کريٹ پیدا کر سکیں۔

(جاری ہے)

  ہمارے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔ نجی اسکولوں میں بھی علی کينیڈين اسکول کے محنتی استادوں نے نام روشن کیا ہے اس لیے طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی  حوصلہ افزائی کے لئے ضروری ہے۔ طلباء کے لیے ایسی تقريبات منعقد کی جائیں۔ جبکہ اسکول کے طالب اور طالبات کی طرف سے  ثقافتی لباس پہن کر ٹيبلوز  پيش کی جن کو  تقريب میں شریک مہمانوں نےخوب داد دی۔

تقريب میں کراچی کے سينئير صحافیوں سميت سندھ کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ تقريب میں کینيڈين اسکول کے طالبہ اور طلباء کے والدین کو مدعو کیا گیا، بہترین کارکردگی پر ليڈی  ٹيچرز کو ايکسيلينس ايوارڈ دیے گئے۔  تقريب میں  بہترين پرفارمنس کرنے والے طلباء اور طالبہ کو بھی  ايوارڈ دیے گئے۔ تقريب میں مہمانوں کو اجرک کے  تحفے  پيش کیے گئے، آخر میں سندھ کے نامور  فنکار احمد مغل، خوشبو لغاری، اسلم راهی، سيد ڪامران شاہ اور ماسٹر ولی نے شرکت کی۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں