سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا،لیاقت جتوئی

بدھ 24 فروری 2021 22:19

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کی فروخت کا ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کو میں نہیں پہچانتا، انھوں نے کب سیاست میں قدم رکھا۔انہوں نے کہا کہ بے شک کورٹ مجھے نوٹس بھیجے، بتائوں گا کس طرح ٹکٹ دیا گیا، اس معاملے میں اکیلا نہیں، میرے ساتھ پوری ٹیم ہے۔لیاقت جتوئی نے کہا کہ میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ 2018 کے انتخابات میں مجھے سازش سے ہرایا گیا۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں