دادو ،جوہی برانچ کے کالی پل کی مرمت پر چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سردار شاہ اور ڈپٹی کمشنر آمنے سامنے آ گئے

بدھ 15 نومبر 2023 18:23

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2023ء) دادو میں جوہی برانچ کے کالی پل کی مرمت پر چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سردار شاہ اور ڈپٹی کمشنر آمنے سامنے آ گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق چیف انجینئر نے یقین دہانی کرائی کہ پل کا کام شروع ہو جائے گا۔اس پر چیف انجینئر سردار شاہ نے کہا کہ پل کی مرمت کے لیے سیکرٹری ایری گیشن کو خط لکھ دیا ہے،کوئی کمرا نہیں بنانا کہ کل ہی پل کا کام شروع ہو جائے۔واضح رہے پل کے ٹوٹنے اور شگاف پڑنے سے 4 روز سے تحصیل جوہی کو زرعی اور پینے کے پانی کی سپلائی معطل ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں