دادو ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے دور ان متعدد مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 18 نومبر 2023 19:34

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2023ء) دادو کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کے دور ان متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں ضلع کے 20 سے زائد تھانوں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑیاں، کمانڈوز اور جدید اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار نے بتایا کہ اب تک 50 سے زائد مقامات کی تلاشی لی گئی اور جرائم پیشہ افراد کے مورچے گرا دیے گئے جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں