پیپلز پارٹی رہنما سرداریاسر ببر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

یاسرببرتحصیل جوہی ضلع دادوسے ن لیگ کے متوقع امیدوار ہونگے، ذرائع

جمعرات 14 دسمبر 2023 14:39

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2023ء) سندھ کی تحصیل دادو سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما سرداریاسر ببر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دادوسے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما سرداریاسر ببر نیمسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور کھیئل داس کوہستانی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سرداریاسر ببر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا علان کیا۔اس دوران سرداریاسر ببر نے دادو سے پی ایس83 کے ٹکٹ کے لئی درخواست بھی جمع کروائی۔ذرائع نے بتایا کہ یاسرببرتحصیل جوہی ضلع دادوسے ن لیگ کے متوقع امیدوار ہونگے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں