ڈگری کالج کوئٹہ کے طلباء کا امتحانی فیسوں میں 5 ہزارروپے اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 5 جنوری 2018 20:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) ڈگری کالج کوئٹہ کے طلباء کی جانب سے کالج کے امتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے بلکہ وہ کالج انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کررہے تھے مظاہرین کاکہناتھاکہ امتحانی فیس 22سو روپے مقرر کی گئی ہے لیکن کالج انتظامیہ امتحانی فیس کے ساتھ 5 ہزارروپے اضافی فیس طلب کررہے ہیں فیسوں میں اس طرح کا من مانا اضافہ غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے ہی طلباء وطالبات کی بہت بڑی تعداد فیسوں کی ادائیگی کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث تعلیمی سلسلہ ادھورا چھوڑ گئے ہیں جبکہ اب موجودہ حالات میں امتحانی فیسوں میں اضافہ زیر تعلیم طلباء پر بھی تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور کالج انتظامیہ پر زوردیاکہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں