کالاباغ ،3طالبعلم دریائے سندھ میں نہاتے ڈوب گئے ، دو کو بچا لیا گیا ، تیسرے کی تلاش جاری

بدھ 9 جون 2021 17:53

کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ڈگری کالج کالاباغ کے 3طالبعلم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ،ڈوبنے والے 3میں سے 2طلبا کو مقامی لوگوں نے دوبنے سے بچا لیا تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ملک بھر میں شدید گرمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلیے ڈگری کالج کالاباغ کے 3طالبعلم دریائے سندھ میں نہانے کے لیے گئے جہاں دریا کی تیز لہریں نوجوان طلبا کو بہا کر لے گئیں وہاں موجود مقامی لوگوں نے جان پر کھیل کر 2طلبا کو بچا لیا مگر بدقسمتی سے تیسرا نوجوان ڈوب گیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 کی امدادی ٹیمیں ریسکیو کے لیے پہنچ گئی ہیں اور نوجوان کی تلاش کا کام جاری ہے ،تینوں طلبا کا تعلق قریبی گاؤں ٹولہ منگلی سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں