14 اگست بھر پور انداز میں منایا جائیگا ،سیف اللہ کھیتران

دہشتگردی کے واقعات ہمارے عزاہم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر چاغی

پیر 13 اگست 2018 22:53

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) چاغی ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران کے زیر صدارت دالبندین ضلع چاغی میں 14 اگست کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی امان اللہ نوتیزئی سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا 14 اگست کو بھر پور انداز میں منایا جائیگا، دہشتگردی کے واقعات ہمارے عزاہم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں ،آج اگر ہم آزادی کیساتھ زندگی گزار رہے ہیںیہ قربانیوں کی بدولت ہیں۔

یوم آزادی چاغی کے ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع بھر میں شایاں شان طریقے سے منانے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے دالبندین مرکزی بوائز ہائی اسکول میں صبح سویرے پرچم کشائی اور بعد میں اسکول کے اندر ایک سیمنار منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

بعدازہ ایف سی اسکول میں ایک پروگرام ترتیب دیا ہے اسکے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی جائیگی ریلی میں ضلع کے تمام آفسیران اور عوام بھر پور انداز میں شرکت کرینگے اور ضلع بھر میں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرامز کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی آفسیران کو ہدایت جاری کیا یوم آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کے لیئے کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے اس موقع پر میڈیا کے نمایندے بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز دالبندین میں دہشت گردی کے واقعات ہمارے عزاہم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں ہم سب کو ملکر یوم آزادی جوش خروش کے اتھ منانا چایئے۔

دریں اثناء دالبندین بازار میں قومی پرچم سے سجا دیا گیا ہے ضلع بھر میں بھر پور انداز میں یوم آزادی کی تیاریاں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں